ماہرہ خان کی برقع پہنے رکشے میں سفر کرتے ویڈیو وائرل

March 10, 2024

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی بہاولپور میں برقع پہن کر رکشے میں سفر کرتے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ نئی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے یہ ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’ہماری بِلّو باجی کے ہمراہ بہاولپور مارکیٹ کا دورہ‘۔

ان ویڈیوز میں ماہرہ خان کو برقع پہنے بابر ظہیر اور اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ بہاولپور میں گھومتے اور شاپنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

چہرے پر نقاب ہونے کی وجہ سے ماہرہ خان کو پہچاننا کافی مشکل ہے لیکن پھر بھی اداکارہ کے مداحوں نے اُنہیں آنکھوں سے پہچان لیا جبکہ ویڈیوز میں ان کے دوست اُنہیں بِلّو باجی کہہ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان ویڈیوز کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔