احمد بیگ نے ویتنام میں لیکسس چیلنج گالف چیمپئن شپ جیت لی

March 15, 2024

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کے احمد بیگ نے ویتنام میں لیکسس چیلنج گالف چیمپئن شپ جیت لی۔

احمد علی بیگ نے تین روزہ چیمپئن شپ 7 انڈر کے اسکور کے ساتھ جیتی، انہوں نے آخری روز 6 انڈر کھیل کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

احمد نے پہلے روز دو انڈر کھیلنے کے بعد دوسرے روز ایک اوور پار کھیلا۔

تیسرے روز پاکستانی گالفر نے شاندار کم بیک کیا اور 14،875 ڈالر کی انعامی رقم حاصل کی۔