ٹاپ سیڈ عاصم خان، طیب اسلم چیف آف نیول اسٹاف اسکواش کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

May 10, 2024

ٹاپ سیڈ عاصم خان، طیب اسلم اور ناصر اقبال چیف آف نیول اسٹاف اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے نور زمان کو کواٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں جاری چیمپئن شپ کے چوتھے روز کواٹر فائنل کھیلے گئے جہاں ٹاپ سیڈ عاصم خان نے ہانگ کانگ کے ٹانگ وانگ کو 6-11، 7-11، 9-11 اور 8-11 سے ہرا دیا۔

ناصر اقبال نے ملائشیا کے سیڈڈ کھلاڑی شفیق کمال کو اپ سیٹ شکست دی طیب اسلم نے ہانگ کانگ کے میتھیو لائے کو ہرادیا۔ نمبر چار سیڈ مصر کے محمد زکریا نے پاکستان کے نور زمان کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

سیمی فائنل کل کھیلے جائیں گے جہاں طیب اسلم کا مقابلہ مصر کے محمد ذکریا سے اور ناصر اقبال کا مقابلہ ٹاپ سیڈ عاصم خان سے ہوگا۔

ویمنز ایونٹ میں روشنا محبوب اور مہوش علی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا بوائز انڈر 15 میں کامران خان اور عبدالاحد نے فائنل میں جگہ بنالی۔

بوائز انڈر 13 میں حذیفہ شاہد اور فہد خان گرلز انڈر 15 میں دامیہ خان اور ماہ نور علی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔