فارس شفیع اور ہنی سنگھ نے موسیقی کے مداحوں کو خوش کر دیا

March 18, 2024

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار فارس شفیع اور بھارتی ریپر ہنی سنگھ کی حالیہ دوستانہ ملاقات سے سرحد کے دونوں جانب موجود موسیقی کے شائقین خوش نظر آ رہے ہیں۔

ہنی سنگھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فارس شفیع کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں گلوکاروں کو ایک دوسرے کو گلے سے لگائے مسکراتے ہوئے کیمرے کے لیے پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’لاہور سے میرے بھائی فارس شفیع کو خوش آمدید جوواحد ہپ ہاپ آئیکون ہے‘۔

ہنی سنگھ کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

کچھ صارفین یہ قیاس آرایاں بھی کر رہے ہیں کہ ان دونوں گلوکاروں کے اشتراک سے جلد ہی کوئی نئی میوزک ویڈیو ریلیز ہونے والی ہے۔