’ہیرامنڈی‘ نیٹ فلیکس پر زیادہ ویوز حاصل کرنے والی بھارتی سیزیز بن گئی

May 08, 2024

بھارتی ہدایتکار سنجے لیلی بھنسالی کی پہلی ویب سیریز ہیرامنڈی نیٹ فلیکس پر پہلے ہفتے میں ہی سب سے زیادہ ویوز حاصل کرنے والی بھارتی سیریز بن گئی۔

یکم مئی کو ریلیز ہونے والی یہ سیریز اپنے پہلے ہفتے میں ہی سب زیادہ دیکھی جانے والی سیزیز بن گئی ہے اور یہ دنیا کے 43 ممالک میں ٹاپ 10 کی فہرست میں ٹرینڈ کر رہی ہے۔

سیزیز کو 45 لاکھ کے قریب لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس کا واچ ٹائم 33 گھنٹے بنا ہے۔ تاہم یہ آسونٹا کیس سے پیچھے ہے جس نے دوسرے ہفتے میں ہی 1 کروڑ 20 لاکھ ویوز حاصل کیے ہیں، پہلے نمبر پر دی گریٹ انڈین کپل شو تھا جس نے اپنے پہلے ہفتے میں 2 کروڑ سے زیادہ ویوز حاصل کرلیے تھے۔

ویب سیریز ہیرا منڈی اداکارہ منیشا کوئرالہ، سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ، رچا چڈھا، شارمین سہگل، اور سنجیدہ شیخ کی اداکاری کے باعث نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ہندوستانی سیریز بن کر ابھری ہے۔