رندیپ ہودا کی نئی تصویر نے مداحوں کو پریشان کر دیا

March 19, 2024

فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام

معروف بھارتی اداکار رندیپ ہودا نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ نئی تصویر شیئر کی ہے۔

اداکار کی جانب سے گزشتہ روز شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بے حد کمزور (پتلے دبلے) نظر آ رہے ہیں۔

اداکار رندیب ہودا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اگر ایک نظر دوڑائی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ اُنہوں نے اپنی جسامت میں یہ بڑی تبدیلی اپنی آنے والی نئی فلم ’سواتنتریہ ویر ساورکر‘ کے لیے کی ہے۔

رندیب ہودا نے اپنی اس تصویر کو ’کالا پانی‘ کا کیپشن دیا ہے۔


رندیپ ہودا کے مداحوں کی جانب سے اس تصویر کے کمنٹ باکس میں اُنہیں اس محنت پر خوب سراہا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ اداکار رندیپ ہودا اپنی اس فلم سے ہدایتکاری کا بھی آغاز کر رہے ہیں۔