پی سی بی ہیڈ کوارٹر کے دفاتر قذافی اسٹیڈیم سے باہر لے جانے کا پلان

March 19, 2024

فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہیڈ کوارٹر کے دفاتر قذافی اسٹیڈیم سے باہر لے جانے کا پلان بنا لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں صرف چیئرمین اور ضروری آپریشنل اسٹاف کا دفتر ہو گا جبکہ دیگر محکموں کے دفاتر کو نئی جگہ شفٹ کیا جائے گا۔

قذافی اسٹیڈیم کے اپ گریڈیشن پلان میں دفاتر کی منتقلی کا پلان بھی شامل ہے، پی سی بی آفسز کے لیے لاہور کے کرکٹ ہاؤس بلڈنگ کا آپشن زیر غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی میوزیم کو بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی سی بی کرکٹ میوزیم کو ای لائبریری بلڈنگ میں شفٹ کیا جا سکتا ہے۔