وزیرِ اعظم نے ارشد ندیم کو 25 لاکھ روپے انعام دے دیا

March 19, 2024

فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023ء میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر ارشد ندیم کو 25 لاکھ روپے انعام دے دیا۔

ایک بیان میںشہباز شریف نے کہا کہ کم وسائل ہونے کے باوجود ورلڈ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنا قابل فخر ہے، ارشد ندیم آپ کی محنت اور لگن نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جولین تھرو کھیل کی ترویج کے لیے ارشد ندیم کی خدمات قابل قدر ہیں، پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے اسے نکھارنے کی ضرورت ہے۔

وزیرِ اعظم نے ارشد ندیم کے آبائی علاقے میں زیرِ تعمیر اسپورٹس کمپلیکس کا کام تیز تر کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔