مخصوص نشستوں کیلئے سپریم کورٹ جائیں گے: فیصل جاوید

March 22, 2024

پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید—فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ جائیں گے۔

یہ بات پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید نے پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھ پر بے بنیاد اعتراضات تھے، پی ٹی آئی کے تمام امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی درست قرار دیے جائیں گے۔

فیصل جاوید نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر پارٹیاں لے رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق تحریری فیصلہ آنے کے بعد اگلے فورم پر جائیں گے۔

پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید کا یہ بھی کہنا ہے کہ جن کو عوام نے مسترد کیا ان کو کیسے یہ نشستیں دی جا سکتی ہیں؟