آئی جی سندھ کا گٹکا، ماوا اور منشیات کیخلاف ٹاسک فورس بحال کرنے کے احکامات

March 25, 2024

فائل فوٹو۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے گٹکا، ماوا اور منشیات کیخلاف ٹاسک فورس کو آج سے بحال کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

ترجمان پولیس کے مطابقکی زیرصدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں پیر کو اجلاس ہوا۔

ترجمان نے بتایا کہ آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ گٹکا ماوا کےلیے بنائی گئی ٹاسک فورس کو فی الفور بحال کیا جائے اور انٹیلی جنس رپورٹ غلط ثابت ہونے پر سپروائزری افسران کو ملازمت سے فارغ کیا جائے گا۔

آئی جی سندھ نے اجلاس کے دوران کہا کہ تمام ایس ایس پیز دفتر میں صبح 10 سے دوپہر 2 بجے تک موجودگی یقینی بنائیں۔