ایم پی اے اور ڈی جی ہیلتھ کا بڈھ بیر ہسپتال کا دورہ

March 26, 2024

پشاور (خصوصی نامہ نگار) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبرپختونخوا ڈاکٹر شوکت علی نے ممبر صوبائی اسمبلی سمیع اللہ خان کے ہمراہ کیٹگری ڈی ہسپتال بڈھ بیر پشاور کا دورہ کیا اور ہسپتال میں موجود سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شوکت علی نے ممبر صوبائی اسمبلی کی درخواست پر ہسپتال میں نائٹ شفٹ شروع کرنے کا اعلان کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے میڈیسن، طبی آلات اور دیگر سہولیات کی فراہمی جلد از جلد یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے ہسپتال میں سولر سسٹم کی اپ گریڈیشن اور سکیورٹی کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنا کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد علی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پشاور ڈاکٹر ادریس بھی موجود تھے۔