یوم پاکستان سائیکل ریس ایس ایس جی کے فرمان محمد نے جیت لی

March 26, 2024

پشاور(خصوصی نامہ نگار) خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان سائیکل ریس ایس ایس جی کے فرمان محمد نے جیت لی ، بائیکستان کلب کے صدیق اﷲ نے دوسری اور مردان کے عمرفاروق نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن خیبرپختونخوا محمد عمران نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ ، ایڈمنسٹریٹر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس شاہ فیصل ، خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ نثار احمد ، صدر سید شایان علی اور سیکرٹری محمد علی بھی موجود تھے۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے مڈ نائٹ سائیکل ریس23 کلومیٹرپر مشتمل تھی جو پتنگ چوک رنگ روڈ سے شروع ہو کر حیات آباداسپورٹس کمپلیکس میں اختتام پذیر ہوگئی۔ پشاور کے احمد زیب نے چوتھی، ایس ایس جی سی کے یوسف نے پانچویں اور مردان کے خضر حیات نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ ٹیکنیکل آفیشلزکے فرائض اویس، محسن اور سیفور خان نے انجام دیئے۔