پرویز الہیٰ پر جیل میں تشدد کرنیوالوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، اعظم سواتی

March 26, 2024

پشاور(نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ اگر سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی پرجیل میں تشدد کیا گیا تو ایسا کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے مخصوص نشستوں پر پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رہے ہیں ملک کو تباہ کرنے والوں کو دوبارہ اس ملک پر مسلط کیا گیا ہے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی عمر 70 برس کے قریب ہے کم از کم اس کی عمر کا لحاظ کرتے، پرویز الہٰی پر تشدد میں اگر صداقت ہے، تو اس پر افسوس کرتے ہیں کیونکہ جیل میں کسی پر تشدد کرنا کہاں کا انصاف ہے انہوں نے کہا مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔ اس حوالے سے مشاورت مکمل ہو گئی ہے آئندہ چند روز میں درخواست دائر کر دی جائے گی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کا حق نہیں اس پر ہماری جماعت کا حق بنتا ہے ہمارا حق کسی اور جماعت کو کیسے دیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ فارم 47 کے ذریعے غیر منتخب لوگوں کو لایا گیا ہے۔فارم 47 والوں کو ملک پر مسلط کرنا غلط ہے یہ لوگ ملک کی خدمت کے لئے نہیں آئے بلکہ اپنے خلاف درج مقدمات ختم کرنے کےلئے آئے ہیں یہ لوگ ملک کے خیرخواہ نہیں۔