پشاور، گیارہ سالہ بچہ نہر میں ڈوب کر جاں بحق

March 26, 2024

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاورکے علاقے ناصر باغ نہر میں 11سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ بچہ ایک روز قبل رات کے وقت نہر میں گرگیا تھا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بچے کا جسد خاکی نکال کر ورثاءکے حوالے کردیا۔ اتوار کی شب ناصر باغ نہر میں ایک بچہ گرکر ڈوب گیا تھا جس کی شناخت سیف اللہ ولد اسلام الدین کے نام سے ہوئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کی غوطہ خور ٹیم نے بچے کی تلاش شروع کردی تھی۔