خیبرپختونخوا کا صوبہ کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی پیچھے رہ گیا،کیپٹن (ر)صفدر

March 26, 2024

پشاور(نیوز رپورٹر) مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن صفدر نے کہا ہے کہ زبانی باتوں سے ٹرین چلتی ہے نہ ہی خیبر پختونخوا کی حکومت چلنے والی ہے،خیبرپختونخوا کا صوبہ کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی پیچھے رہ گیا ہے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما کا کہنا تھا کہ سینٹ کے امیدوار اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھایا ہے، جنرل الیکشن میں بھی اعتراض کے بعد انہیں نااہل کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت پہلے 11 سو ارب روپے کی مقروض ہے اور یہ قرضہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں لیا گیا ہے یہ حکومت پہلے قرض تو ختم کرے دس سال پہلے اور اب آنے والے 5 سالوں کے دوران خیبرپختونخوا تباہ ہونے جارہا ہے، خیبرپختونخوا حکومت شہباز شریف سے نقل کر رہی ہے۔ آٹا نہیں، دوسرے بنیادی مسائل ہیں ، نواز شریف کی طرح ٹنل، موٹر ویز بنائے جائیں اور روزگار دیا جائے۔ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں دیسی مرغی، انڈے مل رہے ہیں اور کیا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں قید ایک قیدی 420 کو عام قیدیوں کی طرح حقوق حاصل ہیں ۔