نظام تعلیم ٹھیک کرنے کیلئے سخت فیصلے لینے پڑینگے، میناخا ن آفریدی

March 27, 2024

پشاور ( جنگ نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کے ریجنل ڈائریکٹوریٹس کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر کو تین ریجنل ڈائریکٹوریٹس ساؤتھ، ہزارہ اور ملاکنڈ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایاگیا کہ ڈائریکٹوریٹس 320 کالجز کے معاملات چلا رہا ہے جن میں 172 میل اور 148 فیمیل کالجز شامل ہے اس کے علاوہ 238جنرل کالجز مختلف ڈسپلن میں بی ایس پروگرام آفر کررہا ہے 113کالجز میں 20298 سٹوڈنٹس ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام میں داخلہ لے چکے ہے جن 59 میل اور 54 فیمیل کالجز شامل ہے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا گیا کہ مالی سال 23-2022 میں 41 نئی کالجز کو بندوبستی اضلاع میں فعال بنایا ہے جن میں 21بوائز اور 20گرلز شامل ہے جبکہ قبائلی اضلاع میں 10نئے کالجز کو فعال بنایا جن میں 4 بوائز اور6 گرلز کالجز شامل ہیں اس کے علاوہ 59اداروں پر تعمیراتی کام جاری ہے۔