گنج گیٹ ٹیلر ماسٹر کو زہر دیکر قتل کئے جانے کا انکشاف،7ماہ بعد پوسٹمارٹم رپورٹ موصول

March 27, 2024

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے علاقے گنج گیٹ میں نوجوان ٹیلر ماسٹر کو زہر دیکر قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس کو 7ماہ بعد پوسٹمارٹم رپورٹ موصول ہوگئی ہے جس میں موت کی وجہ زہرقراردیا گیا ہے ۔ ورثاءنے مقتول یاسر کے قتل کی دعویداری باپ بیٹے پر کردی ہے ۔واقعات کے مطابق 9اگست کوتھانہ گلبہار کو رپورٹ درج کراتے ہوئے محمد اجمل ولد شیر ولی ساکن ہزارخوانی نے بتایا کہ اس کا28/29سالہ بھائی محمد یاسرو ٹیلر ہے جو گنج گیٹ میں ٹیلر ماسٹرکی دکان میں کام کرتا تھااوروقوعہ کے روز اس کی طبیعت اچانک ناساز ہونے پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ بھائی کو کوئی بیماری نہیں تھی نہ ہی انکی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی ہے ۔گلبہار پولیس نے کیس پھندو پولیس کوارسال کردی تھی اور نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کی اورگزشتہ روز پوسٹمارٹم رپورٹ موصول ہونے پر اس میں قراردیا گیا ہے کہ یاسر کی موت زہر دینے سے ہوئی ہے ۔ ورثاءنے اسکے قتل کی دعویداری دوملزمان صدام ولد میناگل اور مینا گل ولد نازک میر ساکنان پیردست بردست پر کردی جبکہ پھندو پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے بعد اصل حقائق سامنے آسکیں گے ۔