سعودی ماڈل رومی القحطانی مس یونیورس کے مقابلے میں حصّہ لیں گی

March 27, 2024

سعودی ماڈل رومی القحطانی ـــ فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

سعودی عرب کی معروف ماڈل رومی القحطانی رواں سال مس یونیورس کے مقابلے میں حصّہ لیں گی۔

رومی القحطانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سعوسی عرب کا جھنڈا تھامے اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ مس یونیورس 2024ء میں شرکت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ مس یونیورس مقابلے میں یہ سعودی عرب کی تاریخ کی پہلی شرکت ہے۔

رومی القحطانی اس سے قبل مس عرب پیس، مس پلانیٹ، مس مڈل ایسٹ اور دیگر مقابلوں میں شرکت کرچکی ہیں۔

یاد رہے کہ مس یونیورس کا مقابلہ رواں سال ستمبر میں میکسیکو میں منعقد ہوگا جس میں دنیا بھر کے کئی ممالک کی حسینائیں شرکت کریں گی۔