ڈبلیو ایس ایس پی ملازمین ایک مرتبہ پھر تنخواہوں سے محروم

March 28, 2024

پشاور ( وقائع نگار )ڈبلیو ایس ایس پی کے ملازمین نے ایک مرتبہ پھر تنخواہوں سے محروم ہوگئے رمضان المبارک کے اخراجات کر کے ملازمین مالی طور پر کنگال ہو چکے ہیں ملازمین کے گھروں میں حقیقی معنوں میں فاقوں نےڈیرے ڈال دیئے ہیں لیکن محکمہ خزانہ ٹھس سے مس نہیں ہورہا ہے محکمہ خزانہ نے ڈبلیو ایس ایس پی کے فنڈ ہر مہینے کا تاخیر سے جاری کرنا اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے ڈبلیو ایس ایس پی کے پاس نہ تو ملازمین کو تنخواہ دینے کے لیے فنڈز دستیاب ہیں اور نہ ہی گاڑیوں میں پیٹرول ڈالنے کے لیے فنڈ ہے ملازمین کی تنخواہوں کے علاوہ اور ٹائم کے بقایاجات بھی کمپنی کے ذمہ بقایا ہیں ان خیالات کا اظہار ڈبلیو ایس ایس پی یونائیٹڈ ورکرز یونین کے چیئرمین بلال احمد ، ملک محمد نوید اعوان سرپرست اعلی ،رحمان علی جنرل سیکرٹری، عبدالرحمان ،صلاح الدین نیازی ، عاصم ضیا، اسد زمان عدنان مخلص، نعمان خان، آصف شاہ ذوالفقار نے ایک مشترکہ بیان میں کیا