کارتک آریان کا انگلش فٹبالر ہیری کین کو چیلنج

March 28, 2024

فوٹو: سوشل میڈیا

بھارتی اداکار کارتک آریان نے انگلینڈ کے مایہ ناز فٹبالر ہیری کین کو چیلنج دے دیا۔

ساجد ناڈیاڈ والا اور کبیر خان کی مشترکہ فلم چندو چیمپئن میں کارتک آریان ایک اسپورٹس پرسن کے طور پر نظر آئیں گے جو ایک کھلاڑی کی غیر معمولی کہانی کو بڑے پردے پر پیش کریں گے۔

اس فلم میں بولے گئے اپنے ایک ڈائیلاگ سے متعلق کارتک آریان نے کسی ہندی بولنے والے کو نہیں بلکہ انگریزی بولنے والے فٹبال ہیری کین کو ہی چیلنج دے دیا۔

حال ہی میں کارتک آریان بنڈس لیگا کے کلب بائرن میونخ کا میچ دیکھنے جرمنی گئے۔ اس دوران میچ سے قبل انہیں انگلش فٹبالر ہیری کین نے اپنی دستخط شدہ جرسی بطور تحفہ بھجوائی تھی۔

تحفہ وصول کرتے ہوئے کارتک نے ہیری کین کو چیلنج کیا کہ وہ فلم کا ڈائیلاگ "چندو نہیں چیمپئن ہے میں" دہرائیں۔