حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں بچوں کے بہترین علاج کیلئے پیڈز آئی سی یو کا قیام

March 29, 2024

پشاور (خصوصی نامہ نگار) میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں بچوں کے بہترین علاج کیلئے انتہائی نگہداشت یونٹ (پیڈز آئی سی یو) قائم کر دیا گیا جس کا افتتاح ہسپتال کے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین غلام قادر نے کیا، ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد فیصل، میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد اکبر، ایڈمنسٹریشن سٹاف، پیڈز آئی سی یو انچارچ ڈاکٹر سعید جمال شاہ بھی موجود تھے۔ آئی سی یو 12 بستروں پر مشتمل ہے جس میں تین ٹرینی میڈیکل آفیسرز، چھ نرسز اور چار ریسپیریٹرز ٹرینرز فرائض انجام دے رہے ہیں۔