سیکرٹری ورکرز ویلفئیر بورڈ سمیت 6افسران کے تبادلے

March 29, 2024

پشاور (نامہ نگار ) خیبرپختونخوا حکومت نے سیکرٹری ورکرز ویلفئیر بورڈ سمیت پی ایم ایس گریڈ 17 سے گریڈ 19 تک کے چھ افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری ایچ آر ڈی محکمہ اسٹیبلشمنٹ ارشد علی کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ جبکہ سیکرٹری ورکرز ویلفئیر بورڈ حکمت اللہ کوتبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری ایچ آر ڈی محکمہ اسٹیبلشمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے،اسی طرح ایک اور اعلامیہ کے مطابق اسسٹیٹ آفیسر زاہد پرویز کو تبدیل کرکے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ سیکشن آفیسر محکمہ بلدیات سیف الرحمن کو تبدیل کرکے اسٹیٹ آفیسر محکمہ انتظامیہ تعینات کردیا گیا، سکشن آفیسر چیف منسڑ سیکرٹریٹ امتیاز جاوید کو تبدیل کرکے سیکشن آفیسر ایڈمن محکمہ انتظامیہ جبکہ سیکشن آفیسر ایڈمن لئیق احمد کو محکمہ اسٹیبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔