متھرا، مزار اصحاب بابا پر ایک شخص پراسرار طور پر جاں بحق

March 29, 2024

پشاور (کرائم رپورٹر) تھانہ متھرا کے علاقے اصحاب بابا مزار میں صوابی سے آنے والا شخص پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کردی گئی ہے۔ مدعی اویس احمد ولد ظہور احمد ساکن مانکئی صوابی نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی لطیف اللّہ ساکن مانکئی صوابی کی افطاری کے بعد طبیعت خراب ہوگئی جس پر وہ پشاور اصحاب بابا مزار پر حاضری کیلئے آیا تھا جہاں وہ پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا۔ اس کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ایل آر ایچ میں کی گئی۔ انکی کسی کیساتھ کوئی دشمنی نہیں۔