محمد حفیظ کا امریکا سے وطن واپسی پر قیمتی سامان چوری ہوگیا

March 29, 2024

محمد حفیظ : فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ کے امریکا سے وطن واپسی کے سفر میں قیمتی سامان چوری ہوگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ امریکا سے لاہور کی اماراتی فلائٹ میں ان کا قیمتی سامان چوری ہوگیا، لاہور پہنچنے پر اپنا سامان حاصل کیا تو میرے سوٹ کیس کو نقصان پہنچا ہوا تھا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ میرے بیگ سے میرا قیمتی سامان اور تحائف چوری ہوگئے ہیں۔

محمد حفیظ نے یہ بھی کہا کہ میں نے لاہور ایئرپورٹ پر شکایت درج کراودی ہے، اب تک مجھے میرے سامان کے حوالے سے کوئی جواب نہیں ملا۔