ٹوبہ ٹیک سنگھ: بہن کے قتل کی ویڈیو بنانے والا بھائی گرفتار

March 31, 2024

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کی ویڈیو بنانے والے بھائی شہباز کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق شہباز نے ویڈیو بنا کر خود کو بےگناہ ثابت کرنے کی کوشش کی، لیکن تفتیش میں اعتراف جرم کرلیا۔

پولیس نے شہباز کی بیوی کو بھی حراست میں لے لیا، عدالت نے دونوں کو 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

22 سالہ ماریہ کے قتل پر ایک بھائی اور باپ پہلے ہی گرفتار ہیں، پولیس نے ملزم شہباز کا ڈی این اے سیمپل لیبارٹری بھجوا دیا۔