حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی بہن اسرائیل میں گرفتار

April 01, 2024

فائل فوٹو۔

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی بہن کو اسرائیل میں گرفتار کر لیا گیا۔

تل ابیب سے عرب میڈیا کے مطابقاسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی 57 سالہ بہن کو تحقیقات کےلیے گرفتار کیا ہے۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق صباح عبدالسلام ہنیہ کو حماس سے تعلق کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق صباح عبدالسلام کے گھر سے اسرائیل مخالف دستاویزات اور دیگر شواہد ملے ہیں۔

عرب میڈیا نے بتایا کہ صباح عبدالسلام ہنیہ اسرائیل کی شہری ہیں۔