غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری، آج مزید 81 فلسطینی شہید

May 26, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

عالمی عدالت انصاف کی جانب سے حملے روکنے کے حکم کے باوجود غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت نے اس حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 81 فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 35 ہزار 984 ہوگئی۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق ان اسرائیلی حملوں میں اب تک 80 ہزار 643 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔