پی آئی اے کے بولی دہندہ کا کاروبار 30 ارب کا ہونا چاہیے

April 03, 2024

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نیلامی کےلیے بولی دہندہ کے کاروبار کی مالیت کم از کم 30 ارب روپے ہونا قرار ہائی ہے۔

بولی لگانے والے کنسورشیم کو مجموعی سالانہ آمدن 200 ارب روپے ظاہر کرنا ہوگی۔

بولی دہندہ کی اہلیت کے معیار کے لیے پِری کوالیفکیشن کمیٹی بھی قائم کردی گئی، نجکاری کمیشن بورڈ نے پی آئی اے نجکاری کے لیے اہلیت کے معیار کی منظوری دے دی۔

سول ایوی ایشن ایکٹ کے تحت غیر ملکی ایئرلائن پاکستانی ایئرلائن کے اکثریتی حصص حاصل نہیں کرسکتی، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ شراکت داری کرنا ہوگی۔

حکومت کے پاس پی آئی اے کے 96 فیصد حصص موجود ہیں، 51 فیصد حصص کی نیلامی کےلیے بولیاں طلب کی گئی ہیں۔

کوالیفکیشن اسٹیٹمنٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 مئی مقرر کی گئی ہے، حکومت رواں سال جون تک پی آئی اے کو فروخت کرنا چاہتی ہے۔