ایف بی آر افسران کو سوشل میڈیا کے استعمال سے روک دیا گیا

April 08, 2024

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے افسران کو سوشل میڈیا کے استعمال سے روک دیا گیا۔

ایف بی آر حکام نے محکمے کے افسران کو میڈیا پر رائے دینے سے روکنے کا حکم جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ افسران میڈیا سے بات چیت اور ملاقات نہیں کرسکتے ہیں۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ ترجمان ایف بی آر صرف میڈیا کے سوالات کے جواب دے سکتے ہیں۔

ایف بی آر کے حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ ایف بی آر افسران ذاتی حیثیت سے سوشل میڈیا استعمال نہیں کرسکتے ہیں۔