ویانا: مصری کمیونٹی کے اعزاز میں پاکستانی کمیونٹی کا افطار ڈنر

April 10, 2024

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان انجمن فیملیز آسٹریا کے صدر الحاج شیخ وحید احمد قریشی کی جانب سے پاکستانی اور مصری کمیونٹی کے روابط کو مستحکم کرنے اور آپس میں مسلم اتحاد کو فروغ دینے کیلئے دونوں ممالک کی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا انعقاد مصری الفتح مسجد میں کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف تنظیموں کے سربراہان اور پاکستانی کمیونٹی اور مصری کمیونٹی نے شرکت کی ۔ مصری مسجد الفتح کے امام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا اور اس طرح ایک ساتھ روزہ افطار کرنے کے عمل کو سنت پر عمل کرنے کے عمل کو سراہا ۔میزبان افطار ڈنر الحاج شیخ وحید احمد قریشی نے بھی پاکستانی کمیونٹی اور مصری کمیونٹی اور مصری مسجد الفتح کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے مصری مسجد الفتح میں افطار ڈنر کا اہتمام کرنے کا مقصد تھا کہ مصری اور پاکستانی کمیونٹی میں اتحاد اور روابط مستحکم ہوں۔