غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے، نائجل بیل، سردار آصف

April 10, 2024

وٹفورڈ ( نمائندہ جنگ ) وٹفورڈ سے لیبر پارٹی کے رہنما اور کونسلرزنائجل بیل ،کونسلر سردار آصف ،میٹ ٹومین ، ڈینس ویلنگ ، سارہ جی، ٹریبار ، رچرڈ سمتھ، نسرین شاہ، جگتار سنگ، ڈھنڈاسا، فیور ایزنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم تسلیم کر تے ہیں کہ غزہ میں دوران جنگ خاندانوں کے خاندان متاثر ہوئے ہیں اور ان کے خاندان پر بہت گہرا اثر ہے، مشکل وقت میں وٹفورڈ کے عوام مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ کونسلرز نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے تمام یرغمالیوں کو رھا کیا جائے ۔ ویسٹ بینک میں بستیوں اور آباد کاروں پر تشدد ختم کیا جائے ،ان رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے دو ریاستوں کے قیام کو عملی شکل دی جائے ،کنزرویٹو پارٹی اور لب ڈیم غزہ کے عوام کی حمایت کیلئے کھل کر کردار ادا کرے۔