عیدالفطر پر کشمیر اور فلسطین کو یاد رکھا جائے، علامہ محمد اقبال اعوان

April 10, 2024

لوٹن( نمائندہ جنگ) جامع مسجد مدینہ یوکے اسلامک مشن لوٹن اوک روڈ کے علامہ محمد اقبال اعوان عیدالفطر کےپیغام میں کہا ہے کہ دعا گو ہیں کہ اللہ کریم لوٹن کی مسلمان کمیونٹی کو عید کی خوشیاں نصیب کرے، انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کشمیر اور فلسطین کی محکوم قوموں کو بھی یاد رکھے اور ان کی آزادی کیلئے دعائیں کی جائیں۔ شام اور دیگر دنیا کے مظلوم عوام کو بھی یاد رکھا جائے ،انہوں نے کہا اس دن امت مسلمہ کی سربلندی اور استحکام پاکستان کیلئے دعائیں کی جائیں۔ دریں اثنا یوکے اسلامک مشن لوٹن کے زیر انتظام جامع مسجد مدینہ اوک روڈ پر عید الفطر شرعی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بروز بدھ کی جائے گی ،یہ اعلان خطیب جامع مسجد مدینہ علامہ محمد اقبال اعوان نے کیا، انہوں نے کہا کہ ہم الحمدللہ پورے 30روزے مکمل کر کے عید بروز بدھ کو کر رہے ہیں۔