کراچی: رمضان میں ڈکیتی مزاحمت پر 19 افراد قتل، 55 زخمی

April 11, 2024

کراچی میں اسٹریٹ کرائم پر قابو پانا پولیس کے لیے بڑا چیلنج بن گیا۔ رمضان المبارک میں ڈکیتی مزاحمت پر 19 افراد قتل ہوگئے جبکہ 55 سے زائد زخمی ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق سال 2024 میں ڈکیتی مزاحمت پر 58 افراد مزاحمت پر قتل کردیے گئے جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق رواں سال اب تک کراچی میں ڈاکوؤں سے 425 مقابلے ہوئے۔ جن میں 55 ڈاکو مارے گئے 439 زخمی ہوئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ 2023 میں جنوری سے اپریل تک 25 افراد قتل 110 زخمی ہوئے تھے، سال 2023 میں ڈکیتی مزاحمت پر 108 افراد قتل اور 469 افراد زخمی ہوئے تھے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کےلیے کوششیں جاری ہیں۔