پی پی کی گورنر سندھ سے تعلقات میں بہتری لانے کی کوشش

April 11, 2024


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے گورنر سندھ سے تعلقات میں بہتری لانے کی کوشش شروع کردی، ڈاکٹرعاصم حسین نے گورنر سندھ کو اہم سیاسی شخصیت کا پیغام پہنچایا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات کے دوران ڈاکٹر عاصم حسین نے گورنر سندھ کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔

ملاقات میں صوبہ کے عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔