بینک اور مالیاتی ادارے 5 روز کے بعد آج دوبارہ کھلیں گے

April 15, 2024

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)ملک بھر میں بینک اور مالیاتی ادارے 5 روز کے بعد آج (پیر )کے روز دوبارہ کھلیں گے ۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر 10 تا 12 اپریل (بدھ تا جمعہ)تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ 13اور14اپریل (ہفتہ اور اتوار ) کی معمول کی تعطیلات کے باعث بینک اور مالیاتی ادارے پانچ روز بند رہے ۔