ڈائریکٹر جنرل اطلاعات و تعلقات عامہ محمد عمران کو گریڈ 20میں ترقی دیدی گئی

April 15, 2024

پشاور(جنگ نیوز)صوبائی سلیکشن بورڈ (پی ایس بی)کی سفارشات پر مجاز اتھارٹی نے ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز محمد عمران کو مستقل بنیادوں پر گریڈ 19سے گریڈ 20میں فلفور ترقی دینے کی منظوری دیدی ۔وہ ایک سال سے ڈائریکٹر جنرل اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا کے عہدے پر کام کررہے ہیں۔