رکشہ ڈرائیوروں کے حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، امان اللّٰہ

May 16, 2024

پشاو ر( وقائع نگار )پشاور میں رکشہ ڈرائیور یونینز کے قائدین نے کہا ہے کہ مزدور طبقے کے حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے بیورو کریسی کی عیاشیاں رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف کاروائیوں پر بھی پوری نہیں ہونگی بی ار ٹی جیسے ناکام منصوبے کو کامیاب ظاہر کرنے کیلئے غریب رکشہ ڈرائیوروں کے منہ کانوالہ چھینا جا رہا ہے حکومت بجائے سہولیات دینے کے مزدور کش پالیسیوں پر عمل پیرا ہے مزدوروں کو حقوق پر سمجھوتہ نہیں ہوگا رکشہ ڈرائیور قومی معیشت کا پہیہ چلانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، بے روزگار کرنے نہیں دیں گے، ان خیالات کا پشاور رکشہ ڈرائیور یونین اور رکشہ ڈرائیورز ورکرز یونین کے صدور حاجی امان اللہ خان اور حاجی باز محمد سید یونس اور دیگر نےاجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔