پاکستان اور ویسٹ انڈین خواتین کرکٹرز کی پریکٹس جاری

April 17, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں نے مسلسل دوسرے دن نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سدرہ امین نے کہا کہ ہوم کنڈیشن کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز میں بھی میچز جیتے ہیں یہاں بھی اچھا کھیلیں گے۔پریکٹس میں کٹ، پل اور پاور ہٹنگ کی خصوصی تیاری کی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق ہوٹل کی لابی میں سابق کپتان بسمہ معروف اپنی بیٹی فاطمہ کے ساتھ کرکٹ کھیل رہی ہیں۔ ننھی فاطمہ نے بولنگ اور بسمہ نے بیٹنگ کی۔