ملک میں بھارت سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں بڑا اضافہ ریکارڈ

April 17, 2024

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں نئی حکومت کے پہلے ہی ماہ بھارت سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق مارچ 2024 میں بھارت سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات 48 فیصد بڑھیں، گزشتہ ماہ بھارت سے درآمدات کا حجم 2 کروڑ 73 لاکھ ڈالر رکارڈ کیا گیا جو مارچ 2023 ایک کروڑ 85 لاکھ ڈالر تھا۔ذرائع کے مطابق اس سال جنوری اورگزشتہ سال فروری، مئی میں بھی بھارت سے درآمدات بڑھی تھیں تاہم نگران حکومت نے بھارت میں ٹریڈ آفیسر کی تعیناتی کا عمل بھی روک دیا تھا۔