پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان

April 17, 2024

فوٹو بشکریہ پی سی بی / ایکس

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سیریز کے دوران بازید خان، وقار یونس، عروج ممتاز کمنٹری کرتے سنائی دیں گے۔

غیر ملکی کمنٹیٹرز میں سابق کیوی کھلاڑی کرس ہیرس، سابق آسٹریلوی ویمن کھلاڑی لیسا ستھا لیکر بھی شامل ہیں۔

زینب عباس بطور پریزینٹر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فرائض انجام دیں گی۔