چین کا میکسیکو اور ایکواڈور تنازعات مذاکرات سے حل کرنے کا مشورہ

April 18, 2024

بیجنگ(نیوزڈیسک)چین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ میکسیکو اور ایکواڈور اپنے تنازعات کو بین الاقوامی قانون کے مطابق مناسب طریقے اور مذاکرات سے حل کریں گے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے ان خیالات کا اظہاراس رپورٹ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کیا،جس میں کہا گیا تھا کہ ایکواڈور کی پولیس نے دارالحکوت کوئٹو میں میکسیکو کے سفارت خانے پر حملہ کر کے ایکواڈور کے سابق نائب صدر جارج گلاس کو گرفتارکرلیا،جس کے بعد میکسیکو نے ایکواڈور کے ساتھ تعلقات منقطع کر لئے ہیں، سابق نائب صدر جارج گلاس کومیکسیکونے اپنے سفارتخانے میں سیاسی پناہ دے رکھی تھی۔ترجمان نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ میکسیکو اور ایکواڈور، دونوں لاطینی امریکہ اور کیریبین کے ملک ہونے کے ناطے باہمی احترام اور بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کے مطابق اپنے اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرسکتے ہیں۔