روس کا جوابی اقدام، اسٹونیا کے سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم

April 18, 2024

ماسکو(جنگ نیوز)روس نے ماسکو میں اسٹونیا کے سفارت خانے میں تعینات ایک سفارتکار کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔وزارت خارجہ نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ روس میں ایسٹونیا کے ناظم الامور جانا وانامولڈر کو وزارت خارجہ میں طلب اور 19مارچ کو دارالحکومت تالن میں ایک روسی سفارت کار کو بغیر کسی بنیاد کے ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے پرشدید احتجاج کیا گیا۔ بیان کے مطابق ایسٹونیا کے ناظم الامور کو آگاہ کیا گیا کہ مخالفانہ سرگرمیوں کا روس کی جانب سے ہمیشہ مناسب جواب دیا جائے گا۔