تحریک انصاف کی جلسوں کی اجازت کیلئے درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کو بھجوا دی گئی

April 18, 2024

-- فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی جلسوں کی اجازت کیلئے درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کو بھجوا دی۔

پی ٹی آئی نے مینارِ پاکستان، موچی گیٹ، مغل پورہ میں جلسوں کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ ڈی سی لاہور درخواست گزار کو سن کر زیر التوا درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔

عدالت نے درخواست گزار کو کل ڈی سی لاہور کے پاس جانے کی ہدایت کی ہے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا تھا۔