شہری کو 4 لاکھ سے زائد کا کنڈے کا بل موصول

April 18, 2024

سندھ ہائیکورٹ میں بجلی میٹر کے باوجود کنڈے کا بل بھیجنے پر کے الیکٹرک کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے کے الیکٹرک حکام پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کمپنی کے وکیل سے سوال کیا گیا کہ درخواست گزار کا مسئلہ حل کیوں نہیں کیا؟

کے الیکٹرک کے وکیل نے جواب دیا کہ درخواست گزار ہمارے پاس آتے ہی نہیں۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے کنڈے کا بل بھیجا کیا یہ میرے پاس آئے تھے؟ کے الیکٹرک نے 2018ء سے اب تک 4 بار کنڈے کا بل بھیجا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ4 لاکھ سے زائد کا کنڈے کا بل بھیجا گیا ہے۔

بعدازاں عدالت نے کے الیکٹرک حکام کو شہری سے مل کر مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کردی۔