جامعہ کراچی ایرانی صدر رئیسی کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دے گی

April 18, 2024

فائل فوٹو۔

جامعہ کراچی ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کو دورہ پاکستان کے موقع پر پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دے گی۔

ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی سفارش گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کی ہے۔

جس کے بعد جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے سینڈیکیٹ کا خصوصی اجلاس ہفتہ 20 اپریل کو طلب کرلیا ہے۔

سینڈیکیٹ اجلاس میں ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی باقاعدہ منظوری دی جائے گی۔