93؍ فیصد پاکستانی رشوت مخالف، معاشرے میں بگاڑ کی وجہ قرار دیا

April 19, 2024

کراچی (نیوز ڈیسک)\93؍ فیصد پاکستانی رشوت کلچرکے شدید مخالف ہیں اور اسے معاشر ے میں بگاڑ کی اہم وجوہات میں شمار کرتے ہیں، 5؍ فیصد رشوت لینے کے حامی ، مختلف جواز پیش کئے۔ اس بات کا پتہ گیلپ پاکستان کے سروے سے چلا جس میں ایک ہزار سے زائد افراد نے ملک بھرسے حصہ لیا، یہ سروے 29فروری سے 15مارچ 2024 ء کےدرمیان کیاگیا۔ سروے میں 93؍ فیصد پاکستانیوں نے رشوت دینے اور لینے کی شدید مخالفت کی اور اسے سماجی برائی قرار دیتےہوئےکہا کہ رشوت کے کلچر نے ہمار ے ملک کی معیشت کو کھوکھلا کر دیا ہے،5فیصد نے رشوت کی حمایت کی اور مختلف جواز پیش کیے البتہ ایک فیصد نے درمیانہ موقف اختیار کیا۔