ادارہ ترقیات کراچی دو نئی پبلک ہاؤسنگ اسکیمیں متعارف کرا رہا ہے

April 19, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین نے سوک سینٹر میں پبلک ہاؤسنگ اسکیم کے بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی اس موقع پر چیف انجینئر طارق رفیع نےو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ادارہ ترقیات کراچی شہریوں کے لئے دو نئی پبلک ہاؤسنگ اسکیمیں متعارف کرارہا ہے، جس سے کراچی کے شہریوں کو اچھی رہائش سہولیات میسر آئیں گی شکے ڈی اے پبلک ہاؤسنگ اسکیم کے تحت لیاقت آباد فیڈرل بی ایریا بلاک 1 اور کے ڈی اے اسکیم 1 کارساز پر پبلک ہاؤسنگ پروجیکٹ بنانے کا ارادہ رکھتی ہے، اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین نے متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز کو ہدایت دی کہ دونوں جگہوں کی سروے رپورٹ بنا کر آئندہ پبلک ہاؤسنگ بورڈ کے اجلاس میں پیش کرے اور ڈی پی اینڈ یو ڈی سے سائٹ پلان کی ویری فیکیشن کرائی جائےانہوں نے ڈائریکڑ اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ کو احکامات دئیے کہ جو ملازمین و افسران وہاں رہائش پذیرہیں ہے انہیں مکانات خالی کرنے کے لئے نوٹس جارہ کئے جائیں۔