اسٹاک مارکیٹ، اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، 43 پوائنٹس کی کمی

April 19, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج،منافع کی خاطر فروخت کا رحجان برقرار، مارکیٹ میں ا تار چڑھاؤ کے بعد مندی ریکارڈ کی گئی،کے ایس ای100انڈیکس میں43پوائنٹس کی کمی،48.46فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی، سرمایہ کاری مالیت9ارب 4کروڑ 57لاکھ روپے گھٹ گئی، کاروباری حجم میں بھی 0.40 فیصد کی معمولی کمی،تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں منافع کی خاطر فروخت کا رحجان برقرار رہنے سے جمعرات کو بھی مارکیٹ میں مندی ریکارڈ کی گئی،اگرچہ ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے بعد پہلے ہاف میں منافع بخش سیکٹرز میں خریداری سے 100انڈیکس 312 پوائنٹس تک پلس میں چلا گیا لیکن دوسرے ہاف میں اچانک فروخت کا دباو بڑھ گیا اور انڈیکس 550 پوائنٹس کی کمی سے 70 ہزار پوائنٹس کی حد سے بھی نیچے آگیا تاہم اختتام سے پہلے کچھ ریکوری سےکے ایس ای100انڈیکس 43.20پوائنٹس کی کمی سے 70290.12پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔