پنجاب اسمبلی کی عمارت سے ملازم نے چھلانگ لگا دی، خودکشی کا شبہ

April 19, 2024

لاہور(نمائندہ جنگ) پنجاب اسمبلی کے ملازم نے مبینہ خود کشی کی کوشش کے دوران اسمبلی کی عمارت سے چھلانگ لگا دی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اسسٹنٹ حاجی یوسف سر کے بل زمین پر گرے جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو ٹیموں نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیاتاہم چھلانگ لگانے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں ۔ حاجی یوسف کا شمار اسمبلی کے پرانے ملازمین میں ہوتا ہے۔