گیس کمپنیاں نرخوں میں اضافے کے باوجود ادائیگیوں سے محروم

April 19, 2024

اسلام آباد (خالد مصطفی) گیس ٹیرف سے گزشتہ یکم نومبر سے193فیصد بھاری اضافے اور رواں سال مزید 67فیصد بڑھانے کے باوجود سوئی ناردرن اور سدرن گیس کمپنیوں کا گیس کی تلاش اور پیدوار(ای اینڈ پی) کی مد میں ڈیفالٹ 15مارچ 2024ء تک بڑھ کر1500ارب روپے تک جا پہنچا ہے ۔ جس کی وجہ سے ملک میں ایکسپلوررکیش اور پروڈ کشن کے حوالے سے سر گرمیاں ماند پڑگئی ہیں ۔ یہ بات پاکستان پیٹرولیم ایکسپلوزیشن اینڈ پرو ڈکشن کمپنیز ایسو سی ایشن (پی پی ای پی سی اے) کی جانب سے وزیر پٹرولیم مصدق ملک کو گزشتہ 17اپریل کو لکھے گئے خط میں کہی گئی ۔